ٹورنٹو،24مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سابق عالمی نمبر ون روس کی ماریا شاراپووا کو اگست میں ہونے والے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ مل گیا ہے۔راجرز کپ کے لئے منتظمین نے شاراپووا کو وائلڈ کارڈ سے داخلہ دیاہے۔شاراپووا نے گزشتہ ماہ ہی 15ماہ ڈوپنگ میں معطلی سامنا کے بعد کورٹ پر دوبارہ واپسی کی ہے۔روسی کھلاڑی کو اب تک تین ڈبلیوٹی اے ٹورنامنٹوں میں وائلڈ کارڈ دیا جا چکاہے۔گزشتہ سال آسٹریلین اوپن میں انہیں ممنوعہ دواؤں کے استعمال کا مجرم پایا گیا تھا۔شاراپووا معطلی کی وجہ سے عالمی رینکنگ میں 200سے بھی نچلے پائیدان پر کھسک گئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اب کسی بھی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لئے وائلڈ کارڈ کا ہی سہارا ہے۔گزشتہ ہفتے وہ اپنے پہلے ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک پہنچی تھیں، لیکن انہیں سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرانسیسی اوپن کے لئے منتظمین نے وائلڈ کارڈ دینے سے انکار کر دیا تھا۔روسی کھلاڑی یہاں دو بار چمپئن رہ چکی ہیں۔